19 جولائی 2014 - 11:26
عراق میں رواں سال 5 ہزار 576 شہری جاں بحق

اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں رواں سال کے آغاز سے لیکر اب تک تشدد پسندانہ واقعات میں 5 ہزار 576 عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں رواں سال کے آغاز سے لیکر اب تک تشدد پسندانہ واقعات میں 5 ہزار 576 عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔  رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں یہ بھی اعلان کیا ہے کہ جون کے مہینہ سے لیکر اب تک فلوجہ شہر میں دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے حملے میں کم از کم 11  ہزار 665 عام شہری شدید زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ دہشتگرد تکفیری گروہ داعش نے گذشتہ مہینے عراق کے کئی شمالی شہروں کو اپنے  قبضے میں لے رکھا ہے۔ ایسے میں ہے کہ اقوام متحدہ نے صرف جون کے مہینے میں عراق میں دو ہزار چار افراد کے جاں بحق ہونے کی رپورٹ دی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲